دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے وفاقی جج ٹم کیلی کے حکم کے بعد سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کی رسائی بحال کر دی۔
جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان تینوں اداروں پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 14 روز کے لئے روک دیا اور قرار دیا کہ صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کرنا آئینی حق کی خلاف ورزی تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے پابندی کو قومی سلامتی کے خدشات سے جوڑا تھا، تاہم جج کیلی نے ان دلائل کے لیے موجود شواہد پر سوالات اٹھائے۔
عدالتی حکم کے باوجود کچھ صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکا گیا اور پولیٹیکو کے رپورٹر کا پاس بھی ضبط کیا گیا جس پر تینوں اداروں نے فوری سماعت کی درخواست کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بعد ازاں متاثرہ صحافیوں کے پاس دوبارہ فراہم کر دیے گئے اور دوپہر تک رسائی بحال ہو گئی۔