دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور عراق کے درمیان زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں محدود نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ ایک ماہ کیلئے عراقی ایئر ویز کو ایران اور نجف کے درمیان پروازوں کی اجازت دے گا، جبکہ بعد میں مستقل استثنیٰ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
عراق نے طبی علاج، تعلیم اور مذہبی زیارت کیلئے بھی استثنیٰ مانگا ہے اور عراقی حکام کو توقع ہے کہ نجف اور ایران کے درمیان پروازیں 48 گھنٹوں میں بحال ہو جائیں گی۔
امریکی پابندیوں کے باعث عراق نے جمعے کو ایران کیلئے پروازیں معطل کی تھیں، جس سے ایران سے آنے والے لاکھوں مذہبی زائرین متاثر ہوئے۔