دنیا
خلاصہ
- پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے سعودی شہر ینبع میں توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سعودی عرب میں فرانسیسی سفیر پیٹرک میزونیو کہتے ہیں فرانسیسی فوجیوں کی تعیناتی یکجہتی اوردونوں ممالک کےمضبوط سٹریٹجک تعلقات کا واضح اظہار ہے، سعودی عرب فرانس پر بھروسہ کر سکتا ہے۔
ینبع کی تنصیبات ناصرف سعودی عرب بلکہ یورپ اور عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام کیلئے بھی اہم ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فوجیوں کی تعیناتی کسی جارحانہ کارروائی کی تیاری نہیں، مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے۔