دنیا
خلاصہ
- برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے نے یوکرین کیلئے مزید ایک ارب یورو کی فوجی امداد کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پیوٹن جنگ ختم کریں، جرمنی مذاکرات کیلئے تیار ہے، شہری آبادی پر حملے بند ہونا ضروری ہیں۔
فریڈرک مرز نے یوکرین کے توانائی شعبے کی بحالی کیلئے مزید 350 ملین یورو کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ یوکرین کی حمایت یورپ کی اپنی سلامتی کے مفاد میں بھی ضروری ہے۔
جرمن چانسلر نے روس پر سائبر حملوں اور گمراہ کن اطلاعات کا الزام لگا دیا۔