دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق شمال مغربی غزہ کے السودانیہ علاقے میں اسرائیلی بحری جہاز سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کے سر پر چوٹ آئی۔
جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی علاقے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا، جبکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں چار افراد، جن میں دو بچے شامل ہیں زخمی ہوئے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں 6 شہادتیں اور 26 زخمی رپورٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 74,243 اور زخمیوں کی تعداد 175,232 ہوچکی ہے۔