دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا نے برطانیہ کے ایئربیس سے اپنے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلا لیے ہیں۔
امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی اہلکاروں کو ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا، یہ طیارے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ اڈے پر تعینات تھے اور حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں استعمال ہوئے تھے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب گزشتہ ہفتے اڈے کے قریب پانچ برطانوی شہریوں کو مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک برطانوی ایرانی شہری کو بھی بعد میں حراست میں لیا گیا، تاہم تمام مشتبہ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
نیٹو فوجی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجود امریکی تنصیبات کو ایران سے شدید خطرہ درپیش ہے، ایران نے اڈے پر مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔