متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

کریملن کے مطابق مختلف ممالک کے سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے بھی روسی صدر کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے صحت، کامیابی اور روسی عوام کے لیے امن و خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

متعدد عالمی رہنماؤں نے صدر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں گرمجوشی سے مبارک باد دی، ان رابطوں کے دوران بعض دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر بھی مختصر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پوتن نے سالگرہ کے روز بھی کریملن میں اپنی سرکاری مصروفیات جاری رکھیں، عالمی رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ان کی زیر صدارت روسی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کا اجلاس بھی شیڈول کیا گیا۔