امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین

امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین

پیٹ ہیگستھ کے مطابق لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ نے 10 ہزار پروازیں مکمل کیں، جبکہ گروپ کے طیاروں نے مجموعی طور پر 23 ہزار جنگی پرواز کے گھنٹے مکمل کیے۔

امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ نے 4 ہزار جنگی مشنز بھی مکمل کیے، انہوں نے گروپ کے اہلکاروں کی غیر معمولی بہادری اور خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا۔