امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے

امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے

امریکی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل اور محکمہ خزانہ کے حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ یوکرین کی جانب سے چیف آف اسٹاف کیریلو بودانوف، انٹیلی جنس چیف رستم عمروف اور اعلیٰ مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

امریکا نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے قومی سلامتی مشیروں سمیت نیٹو اور یورپی یونین کے نمائندوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا ہے، مذاکرات میں یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں، جنگ کے بعد معاشی بحالی اور تنازع کے دیگر اہم پہلوؤں پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنگ کو خطرناک تعطل کا شکار قرار دیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جلد ٹیلی فونک رابطے کا ارادہ رکھتے ہیں۔