امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان

امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان آج شام امریکی خلیجی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں 7 فٹ تک بلند سمندری لہریں اٹھنے اور 15 انچ تک بارش ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کا خدشہ ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے طوفان کے ساتھ اچانک بگولے بننے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الاباما، فلوریڈا اور جارجیا کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ سمندری طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے بعض ہوائی اڈے بند کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ایسیاس کے زیرِ اثر بارش کا سلسلہ شمالی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔