سعودی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

سعودی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

رائٹرز کے مطابق حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی باغی رواں ہفتے سعودی عرب پر ہونے والے پہلے 2 حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

سعودی عرب کے حکام کو خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے اندر دھماکے کے بعد متعدد افراد زخمی حالت میں زمین پر پڑے دکھائی دیے جبکہ درجنوں ایمبولینسز زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے پہنچیں۔

ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ اس نے ایئرپورٹ کے باہر آسمان پر ایک چیز کو تیزی سے گزرتے دیکھا، جس کے بعد روانگی کے ایک دروازے کے قریب چھت کا کچھ حصہ گر گیا۔