یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی

یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی افواج نے رہائشی عمارتوں پر 5 بم گرائے جس سے ایک عمارت کا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گئی، حملے کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے کارروائیاں کیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی ڈیزل کی برآمدات پر پابندیاں اٹھانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ میں کمی ماسکو کو مزید حملوں کیلئے حوصلہ دے رہی ہے، یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا، یوکرین اور یورپی حکام جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ادھر روسی حملوں کے باعث دارالحکومت کیف کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جبکہ کیف میں ایک ریستوران پر میزائل حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔