دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا کہ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے عمرہ زائرین سے بھرے ہوئے ہیں، شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
سلمان الدوسری نے کہا کہ سعودی عرب میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے کی خاطر خواہ صلاحیتیں رکھتا ہے، سعودی عرب میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔