دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (شاہد گھمن) روسی وزارت دفاع کے مطابق 14 اکتوبر کی علی الصبح روسی علاقوں اور بحیرۂ آزوف کی فضائی حدود میں 902 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ 2026ء کے دوران روس پر کیے جانے والے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک تھا۔
روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مختلف روسی علاقوں اور بحیرۂ آزوف کے اوپر مجموعی طور پر 902 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔
اس سے قبل 6 اکتوبر کی علی الصبح ہونے والے بڑے حملے کے دوران روسی علاقوں پر 868 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
تاس کے مطابق رواں سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ 20 ستمبر کو روسی پارلیمان کے ایوان زیریں سٹیٹ ڈوما کے انتخابات کے آخری روز کیا گیا تھا۔
روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ اس روز فضائی دفاعی نظام نے ایک ہزار 951 ڈرونز اور آٹھ میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا تھا۔