حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد

حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترجمان سعودی فوجی اتحاد میجرجنرل ترکی المالکی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے متعدد ہوائی اڈوں، تیل تنصیبات اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے حملے بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں اور راکٹ لانچرز کو تباہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یمن کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے اسلحے کے 120 سے زائد ذخیرے تباہ کر دیئے۔

ترجمانی سعودی اتحادی فوج کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں صنعا کے بعض علاقوں میں حوثی ملیشیا نے میزائل فائر کئے، صنعا کے متاثرہ علاقوں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے۔