یمن کے صدارتی محل پر حوثیوں کے 5 میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

یمن کے صدارتی محل پر حوثیوں کے 5 میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

یمنی حکام کے مطابق حوثیوں نے جمعرات کے روز صدارتی کمپلیکس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے کمپلیکس پر مجموعی طور پر 5 میزائل داغے گئے۔

دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں صدارتی کمپلیکس کے اندر قائم سعودی افسران کے زیر انتظام ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ یمنی وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔