اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دینے پر اتفاق کیا۔

دوران گفتگو دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔