مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات آرمینیا میں منعقدہ ایک عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک تھے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں جارحانہ جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو ’ماحولیاتی نسل کشی‘ قرار دیا جانا چاہیے اور عالمی سطح پر اس کی مذمت ہونی چاہیے۔

ایرانی صدر کے مطابق جنگوں کے ماحولیاتی اثرات ایک ملک تک محدود نہیں رہتے، اس لیے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں تنازعات کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔