دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ ایرانی ایل پی جی کی متعدد کھیپیں بھی خطے سے باہر روانہ کی گئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی جیٹ فیول لے جانے والا ایک ٹینکر ستمبر میں میانمار پہنچا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایران سے ایل پی جی کی متعدد کھیپوں کی بیرونِ خطہ ترسیل بھی جاری رہی۔
رائٹرز کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی سے ایران کی خام تیل کی برآمدات بڑی حد تک متاثر ہوئی ہیں، تاہم جیٹ فیول اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ترسیل جاری ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 میں میانمار کے جیٹ فیول سیکٹر پر پابندیاں عائد کی تھیں۔