امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی

امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مطابق انٹیلی جنس شیئرنگ عارضی طور پر معطل ہوئی تھی تاہم اب یہ سلسلہ بحال ہو چکا ہے، یوکرینی صدر نے امریکی تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

صدر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ روسی ڈیزل کی درآمد سے متعلق امریکی اقدامات اور روس پر مجوزہ پابندیوں میں نرمی یوکرین کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں گے اور یوکرین کے اتحادی رہیں گے۔