یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ

یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ

یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مسلح افواج نے جنوبی تعز کے علاقے میں سناماہ اور سراری کے محاذوں پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف شروع کئے گئے ایک بڑے جارحانہ حملے میں ان کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

سرکاری فورسز کے مطابق تعز کے شمال مغربی حصے میں حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر تین فضائی حملے بھی کئے گئے ہیں۔