ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ٹینکرز ایسے بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے تہران غیر قانونی قرار دیتا ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور ان کی نقل و حرکت رک گئی۔

تاہم، ایرانی فورسز نے واقعے کا وقت، ٹینکرز کے نام، ان کی ملکیت اور عملے کے ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے پیر کی رات ایک امریکی ڈرون مار گرایا تھا، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی تصدیق یا تردید کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی اہم ترین گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں بحری آمدورفت متاثر ہونے سے علاقائی سلامتی اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔