ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی، امریکا نے دنیا کے بدترین ملک کو جوہری بم بنانے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود قیمتیں معمولی ہیں، امریکا میں پٹرول کی قیمتیں اوباما دور سے کم ہیں، جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات تک جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، ایران کبھی مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اپنی طاقت کا رعب جماتا تھا، اب ایران پہلے جیسی طاقت نہیں رکھتا اور دوسروں کو دھمکانے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیاں بھی ممکن ہیں۔