اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو

اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو

اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، ایران اسرائیل پر حملے کیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ’کام ختم کرنے کو تیار‘ ہیں۔

نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔

خبر آئی تھی کہ اسرائیلی فوج نے 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کی تیاری کرلی تھی، لیکن ٹرمپ نے مڈٹرم سے پہلے اسرائیل کو حملے سے روک دیا تھا۔