تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی

تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی

خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب طوفان کی شدت سب سے زیادہ ہے، محکمہ موسمیات نے ہفتے تک 90 سینٹی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش ہفتے کی صبح متوقع ہے۔

حکام نے طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیئے ہیں جبکہ شہریوں کو ساحلی اور پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب جاپان کے اوکیناوا جزائر بھی سمندری طوفان چمپی سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں تقریباً 8 ہزار 400 گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔