روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے

روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے

رہائی پانے والے روسی فوجیوں کو لے کر 2 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ماسکو کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں، 23 اکتوبر کو روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں سے 270 روسی فوجیوں کو واپس لایا گیا ہے، ان کے بدلے میں روسی تحویل میں موجود 270 یوکرینی جنگی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

روسی فوجیوں کو لے کر آنے والے دو الیوشن Il-76MD فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے ماسکو ریجن میں لینڈنگ کی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق قیدیوں کا یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگی قیدیوں کی واپسی کے عمل کا حصہ ہے۔

اس تازہ تبادلے میں مجموعی طور پر 540 فوجی اپنے اپنے ملک واپس پہنچنے کے لیے رہا کیے گئے ہیں، جن میں دونوں جانب کے 270، 270 اہلکار شامل ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری فوجی تنازع کے دوران جنگی قیدیوں کا تبادلہ ان چند معاملات میں شامل ہے جن پر دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون جاری ہے۔