دنیا
خلاصہ
- پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ٹراپ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 12 سالہ بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو ’’دہشت گردانہ اور نسل پرستانہ‘‘ حملہ قرار دے دیا، خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے خودکار ہتھیار سے ایک پٹرول پمپ، طبی مرکز اور بچوں کے کھیل کے میدان کو نشانہ بنایا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے شبے میں 39 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت کیون ٹی کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔
فرانسیسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوجداری تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد کے خاندانی نام ظاہر نہ کرنا معمول کی بات ہے، یہ واقعہ فرانس میں ایسے وقت پیش آیا ہے جب ملک میں سیاسی اور سماجی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز ملک گیر احتجاج کے دوران بعض مقامات پر تشدد پھوٹ پڑا تھا جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر مزید مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔