حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران

حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران

یہ بیان ایرانی حکام کی جانب سے ان انتباہات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ سفارت کاری ناکام ہونے اور نیا تنازع شروع ہونے کی صورت میں خطے کی زیرِ سمندر کیبلز بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتی ہیں۔

خبر رساں ادارے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے دونوں ایرانی حکام نے حملوں کے ممکنہ طریقہ کار یا مقامات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایک اہلکار کے مطابق ایران کا مقصد حملے کے بعد کیبلز کی مرمت میں رکاوٹ ڈالنا ہوگا تاکہ انٹرنیٹ کنکشنز اور دیگر مواصلاتی نظام میں پیدا ہونے والا تعطل طویل عرصے تک برقرار رہے۔