دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تاہم میزائلوں کا ملبہ مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور رابغ کے مختلف علاقوں میں گرا۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق دونوں میزائل اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی روک لیا گیا۔
حکام کے مطابق ملبے کے ٹکڑے مکہ مکرمہ کی وادی المغمس، جدہ کے علاقے النزهہ، طائف کی وادی جلیل اور گورنریٹ رابغ کے علاقے مستورہ میں گرے۔
سعودی حکام نے واقعے کے بعد مقررہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔