دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط اور احد رفیدہ میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے، تاہم میزائلوں کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائلوں کا ملبہ گرنے سے تین عمارتوں اور سات گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سول ڈیفنس حکام نے واقعے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میزائل حملے ناکام بنانے کے باوجود ملبہ گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا۔