امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی

امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔

نتائج کے مطابق 435 رکنی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 231 جبکہ ریپبلکنز کو 139 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے، جبکہ ریپبلکنز کے ارکان کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔ سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100 میں سے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔