ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان

ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان

انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکیے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، ہم علاقائی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ہم اس صورتحال کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔