دنیا
خلاصہ
- نیواورلینز: (دنیا نیوز) امریکی شہر نیواورلینز میں دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر تفریحی کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق تفریحی کشتی پر 129 مسافر سوار تھے، کشتی بندرگاہ پر لنگر انداز تھی کہ اس دوران آئل ٹینکر سے تصادم ہوگیا۔
حادثے کے بعد کشتی پانی میں ڈوب گئی، جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
تاحال حادثے میں کسی جانی نقصان یا مسافروں کی حالت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں