فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں

فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں

برطانوی نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق یہ بیان ایسی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے جن میں جاپانی کمپنی کے فورک لفٹر اسرائیلی فوج کے مختلف لاجسٹکس مراکز اور سپلائی نظام میں استعمال ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان مشینوں کو اسرائیلی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے والے مراکز، اگلے مورچوں پر تعینات فوجی دستوں کو سامان پہنچانے والی سپلائی لائنز اور اسرائیلی فوج کے لاجسٹکس کور کے زیر استعمال دیکھا گیا ہے۔

گاڑیاں اور صنعتی مشینری تیار کرنے والی معروف جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ گاڑیاں اور مشینیں فوجی استعمال کیلئے نہیں بنائی جاتیں۔