صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ صومالیہ کے خلاف مبینہ جارحیت میں متحدہ عرب امارات کی مدد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی مبینہ جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالیہ کے الزامات اور سفارتی اقدامات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔