میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی

میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی

برلن میں یوکرین کے حامی یورپی ممالک کے اتحاد ’’کولیشن آف دی ولنگ‘‘ کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر میکرون نے زور دیا کہ ہمیں یوکرین کی نیٹو رکنیت کے سوال کو دوبارہ کھولنا ہوگا۔

اس اجلاس میں یورپی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین کے لئے دو خصوصی ایلچی، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی شریک تھے، جن کے توسط سے اجلاس کے دوران یورپی رہنماؤں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تبادلہ خیال بھی ہوا۔