سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرونز کی تیاری کے 6 ورکشاپس بھی تباہ کردی گئیں۔

ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کا مقصد میزائل اور ڈرون حملوں سے لاحق خطرات کا خاتمہ اور یمن و سعودی عرب کے شہریوں کو حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے میزائل لانچرز اور ڈرون تیار کرنے والے مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔