دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کر دیے گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین کے فوجی اڈوں پر امریکی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جس میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے ریڈار تباہ ہوئے۔
ایرانی سپاہ نے امریکی ایم کیو ون اور ایم کیو نائن ڈرونز کی ایرانی فضائی حدود میں پرواز کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ بحرین میں کارروائی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔