دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نئے سال کے بعد فوجی حملوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جھکاؤ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جانب ہے۔
فاکس نیوز کے صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکرات کار پیشہ ورانہ طور پر باتوں میں الجھانے کے ماہر ہیں، ایرانی حکام ہر وقت باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔
امریکی صدر نے ایرانی حکام کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی کو آزمانے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ نے دھمکی دی کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے تمام ایرانی آئل ٹینکرز سمندر کی تہہ میں پہنچ جائیں گے۔ ایرانی آئل ٹینکرز کا بھی ایرانی بحریہ جیسا انجام ہوگا اور تمام ٹینکرز سمندر برد ہوجائیں گے۔