دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ

دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے اس کی کارروائی کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا توازن بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے بڑی طاقت نہیں رہا، جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدلتی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔