اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار

اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار

ترک محکمہ اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے تعلقات میں ہر شعبے کے اندر ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

خیال رہے کہ یونانی صدر پیٹریارک برتھولومیو کی دعوت پر ایک مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے استنبول میں موجود ہیں۔

یونانی میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے خود اس ملاقات کی تجویز پیش کی تھی، جو روایتی ٹیلی فونک رابطے کے بجائے براہ راست طے پائی۔