حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز کو 1 ارب سے زائد کی سبسڈی کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا

Last Updated On 12 May,2018 01:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کو 1 ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث سٹورز پر اشیائے خوردونوش نایاب ہوچکیں ہیں۔

ماہ رمضان کی آمد قریب ہے لیکن اسکے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول اور بیسن دستیاب نہیں جسکی فراہمی کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کے حکام نے مختلف کمپنیوں سے رابطے بھی کئے ہیں لیکن کوئی بھی کمپنی کریڈٹ پر اشیائے خوردونوش دینے کو تیار ہی نہیں۔

حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر 1 ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کر چکی ہے لیکن عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کی اکثریت سستی اشیائے خوردونوش کی تلاش میں مختلف سٹورز پر خوار ہو رہی ہے۔

شہر میں سستے رمضان بازاروں کے قیام کے حوالے سے بھی تاحال اقدامت نہیں کئے گئے جسکی وجہ سے عام مارکیٹ سے خریداری کرنے پر شہریوں کے معاشی استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔
 

Advertisement