مقامی گاڑیوں کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی

Last Updated On 12 May,2018 01:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مقامی گاڑیوں کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں 25 ہزار 567 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

ایک ماہ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا جس کے بعد فروخت 40 فیصد اضافے سے 25 ہزار 567 پہنچ گئی، گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں کم شرح سود کا ہونا، نئے ماڈلز کا آنا، نجی ٹیکسی سروس میں گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ کا ہونا ہے۔

دوسری جانب جولائی سے اپریل کے دوران گاڑیوں کی فروخت 23 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 302 رہی جبکہ گذشتہ مالی سالی انہیں 10 ماہ میں 1 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئی گاڑیوں کے لئے فائلر ہونے کی شرط عائد کر دی ہے، جس کے باعث لوگ نئے مالی سال سے قبل ہی دھڑا دھڑ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔
 

Advertisement