سٹاک مارکیٹ میں‌ مندی‌، ڈالر کی قیمت 139 روپے تک پہنچ گئی

Last Updated On 05 December,2018 08:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ ایک روپیہ 26 پیسے بڑھ گئے جس کے بعد ڈالر کی 139 روپے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر 115 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بعد ازاں‌مندی دیکھنے میں‌ آئی۔

ڈالر کے نرخ ایک مرتبہ پھر بڑھ گئے، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے گری تھی جو آج ایک روپیہ 26 پیسے بڑھ گئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا 139 روپے پر لین دین ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 115 پوائنٹس میں کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 487 پوائنٹس کی سطح پر چلا گیا۔بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

ڈالر بڑھنے سے بیرونی قرضوں کے حجم میں 120 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاو حکومت کی جانب سے ٹھوس پالیسی فیصلے نہ لینے تک یونہی متوقع رہے گا جو معیشیت کیلئے کوئی مثبت شگون نہیں۔

Advertisement