وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس کو ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، حماد اظہر

Last Updated On 05 December,2018 08:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس کو ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، صوبوں سے کہیں گے وفاق کی سطح پر ٹیکس جمع کیا جائے، وزارتوں کے اخراجات میں کمی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں ادارہ جاتی اصلاحات سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماضی میں حکومتوں کی پالیسیاں صرف الیکشن تک محدود رہیں، نئی حکومت کو آتے ساتھ ہی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ انڈسٹری منظم نہ ہونے سے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات درپیش ہیں، ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن سے الگ کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، نوٹ چھاپنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں رکاوٹ نہیں ہے، ٹیکس بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

Advertisement