عالمی منڈی میں خام تیل سستا، ایک سال کی کم ترین سطح پر لین دین جاری

Last Updated On 05 December,2018 08:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو کر ایک سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرنے لگا، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل گرنے کے سبب ایک سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں لگ بھگ 25 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اس وقت امریکی خام تیل 1 ڈالر کمی کے بعد 52 ڈالر 25 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل ڈیڑھ ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 60 ڈالر85 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اس حد تک کم ہوچکی ہیں کہ حکومت چاہے تو آئندہ ماہ بھی پیٹرول اور ڈیزل مزید دو روپے سستا کرسکتی ہے۔
 

Advertisement