پی ایس او مالی مشکلات کا شکار، پاورکمپنیوں کے ذمے 261 ارب واجب الادا

Last Updated On 12 February,2019 02:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیٹ آئل کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، پاور کمپنیاں پی ایس او کی 261 ارب روپے کی مقروض ہیں۔ ادارے نے وصولیوں کی خاطر حکومت سمیت تمام اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیئے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی اس وقت شدید مالی بحران سے گذر رہی ہے، پاور کمپنیوں سمیت کئی حکومتی اداروں نے پی ایس او کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، ذرائع کے مطابق اس وقت وصولیاں 364 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاور کمپنیاں پی ایس او کی 261 ارب روپے کی مقروض ہیں، سوئی نادرن گیس کمپنی نے ادارے کے 55 ارب روپے ادا نہیں کیے، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائین 17 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ حکومت نے پاکستان سٹیٹ آئل کے 30 ارب روپے ادا نہیں کیے۔

موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس او نے وصولیوں کی خاطر حکومت سمیت تمام اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیئے۔

 

Advertisement