قومی ٹی 20 کپ کی ڈرافٹنگ، 8 ٹیموں نے اپنے کھلاڑی چن لیے

Last Updated On 08 November,2018 08:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قذافی اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ ہوئی. محمد عامر راولپنڈی جبکہ عماد وسیم اسلام آباد کے کپتان مقرر

ڈرافٹنگ میں ریجن ٹیموں کے نمائندگان سمیت سلیکٹرز اور کوچز نے شرکت کی۔ ڈرافٹنگ میں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی اور کپتانوں کا انتخاب کیا گیا۔ کامران اکمل لاہور وائٹ، انور علی کراچی کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ فاٹا کی قیادت عثمان شنواری اور اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم مقرر کر دیے گئے۔

لاہور بلیو کی کپتانی سعد نسیم، ۔پشاور کی سربراہی محمد رضوان اور ملتان کے کپتان صہیب مقصود ہونگے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 10 سے 25 نومبر ملتان میں کھیلا جائے گا.
 

Advertisement