ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلے روز بھارت کے 9 وکٹوں پپر 250 رنز

Last Updated On 06 December,2018 06:03 pm

ایڈیلیڈ : (دنیا نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم 9 وکٹوں پر 250 رنز بنا سکی۔ عثمان خواجہ کے ناقابل یقین کیچ نے ویرات کوہلی کو حیران کر دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز گھر کی شیر بھارتی ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی۔ بھارت کی 86 رنز پر پانچ وکٹیں گر گئیں۔ عثمان خواجہ کے ناقابل یقین کیچ نے کوہلی کو بھی حیران کر دیا۔ چیٹیشور پجارا نے شاندار سنچری اسکور کی۔

کھیل ختم ہونے پر بھارت نے 9 وکٹوں پر 250 رنز بنا لئے ہیں۔ مچل اسٹارک جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور پیٹ کیومنز نے دو دو بھارتی بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔

 

Advertisement