ملتان سلطانز کے اسٹیون اسمتھ پاکستان سپر لیگ سے باہر

Last Updated On 14 January,2019 03:30 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں انجری کا شکار ہو کر چند ماہ کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ل ٹمپرنگ کیس میں معطلی کی سزا ختم ہونے کے منتظر سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کو میلاد وکٹوریئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف دو میچ کھیلے تھے کہ کہنی کی انجری سے پریشان ہو کر ایونٹ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل سے نجات پانے کے لئے انہیں سرجری کروانا ہوگی جس کے بعد میدان میں واپسی کے لئے ڈیڑھ ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا، یوں 14 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں ان کی شرکت کے امکانات کم رہ گئے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان کی خدمات ملتان سلطانز نے حاصل کر رکھی ہیں، فرنچائز کو سپلیمنٹری پلیئرز کی فہرست میں سے کسی متبادل نام پر غور کرنا ہوگا۔ 

Advertisement